بھٹکل:30/جولائی (ایس اؤنیوز)محکمہ پولس کے نظام میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جرائم کے سدباب اور امن کو قائم رکھنے کے لئے عوام کا پولس کے ساتھ تعاون اشد ضروری اور اہم ہے۔ ان خیالات اظہار ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ ونایک پاٹل نے کیا۔
وہ یہاں پولس محکمہ کے زیرا ہتمام 30جولائی بروز اتوار کو تعلقہ کے اربن بینک ہال میں منعقد ’’عوام دوست پولس‘‘کے موضوع پر عوامی رابطہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے خظاب کررہے تھے۔ ضلع ایس پی نے کہاکہ کئی ایک پولس کی طرف سے انجام دی جانے والی خدمات کو ’’سکال ‘‘میں شمار کیاگیا ہے، اب پولس محکمہ کا مرکزی نظام کا مقام پولس تھانے سے منتقل ہوکر بیٹ سسٹم میں چلا گیا ہے۔ ہمارے آج کے پولس کانسٹبل تعلیم یافتہ ہیں، سنجیدہ اور ذہین لوگ محکمہ میں شامل ہورہے ہیں، البتہ بیٹ سسٹم کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے، متعلقہ علاقہ کے عوام سے متعینہ پولس سے رابطے میں رہیں گے تو بہتر نتائج حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ جہاں تک بھٹکل میں منشیات ، ڈرگس کی فروخت کاری اور سپلائی کامعاملہ ہے اس کے ازالے کے لئے قانونی سطح پر کارروائی کئے جانےکی بات کہی۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک، کانسٹبل سگینان ، رپورٹر رادھا کرشنا بھٹ، صنعت کار شیوانی شانتارام، مجلس اصلا ح وتنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے بھٹکل محکمہ پولس نظام اور اس کی مزید بہتری کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈی وائی ایس پی شیوکمار نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سی پی آئی سریش نایک نے شکریہ اداکیا۔ محکمہ صحت کے ایجوکیشن آفیسر ایریا دیواڑیگا نے نظامت کی۔